Wed, September 16, 2026

بانی پی ٹی آئی نے کسی سے ڈیل کا نہیں کہا، سب کچھ قانون کے مطابق ہوگا: بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی نے کسی سے ڈیل کا نہیں کہا، سب کچھ قانون کے مطابق ہوگا: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کسی کو بھی مذاکرات یا ڈیل کا اختیار نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رہائی صرف آئینی اور قانونی طریقے سے ممکن ہے، افواہیں بے بنیاد ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی میں اتحاد اور نظم و ضبط کی سخت ہدایت دی ہے۔ پارٹی کے کسی بھی فرد کو دوسرے کے خلاف میڈیا میں بیان دینے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام جماعتوں کو ساتھ ملا کر قانون کی بالادستی اور شفاف الیکشن کی راہ ہموار کی جائے۔

عمران خان کی فیملی کو ان سے نہ ملنے دینے پر انہوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

ٹیگز: