لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق، آن لائن خریدے گئے ٹکٹ کی رقم خودکار طریقے سے اسی بینک اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی جس سے ادائیگی کی گئی تھی۔ ریفنڈ کا عمل 30 مارچ سے شروع ہو کر اگلے 15 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔
ٹکٹ خریدنے والوں کو ریفنڈ کے لیے کوئی اضافی کارروائی کرنے کی ضرورت نہیں، اور اگر کسی وجہ سے رقم کی منتقلی میں تاخیر ہو تو صارفین اپنے بینک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
پی ایس ایل 11 کل لاہور میں شروع ہو رہا ہے، اور پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا سامنا نئی ٹیم حیدرآباد کنگز سے ہوگا۔