Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل فائنل کیلئے گیٹس اور راستوں کی تفصیلات جاری

پی ایس ایل فائنل کیلئے گیٹس اور راستوں کی تفصیلات جاری

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل میچ کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے تماشائیوں کے لیے اہم ٹریفک اور داخلہ پلان جاری کر دیا ہے تاکہ شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کے دوران کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گیٹ نمبر 1 تا 8 کے ٹکٹ رکھنے والے افراد فیفا گیٹ اور گلبرگ کالج کے راستے قذافی اسٹیڈیم پہنچیں۔

جبکہ گیٹ نمبر 9 تا 16 کے ٹکٹ ہولڈرز کو لبرٹی گیٹ کے ذریعے اسٹیڈیم آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پی ایس ایل 11 کا فیصلہ کن معرکہ کل حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت اسٹیڈیم پہنچیں اور شام 6:15 بجے تک اپنی نشستیں سنبھال لیں تاکہ رش اور تاخیر سے بچا جا سکے۔
 
 
 

ٹیگز: