کراچی :شہرِ قائد میں موسم نے ایک بار پھر انگڑائی لے لی ہے، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 84 فیصد ہے، جس کے باعث فضا میں نمی برقرار ہے۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بادلوں کی موجودگی اور ہوا کے دباؤ کے باعث کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی اور موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔