Wed, September 16, 2026

لاہور میں بوندا باندی، ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا

لاہور میں بوندا باندی، ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ دیا

لاہور:لاہور میں موسم نے کروٹ بدل لی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث گرمی اور حبس کا راج ختم ہو چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ جمعہ تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادھر شہری موسم کی تبدیلی سے خوش دکھائی دے رہے ہیں، تاہم محکمہ موسمیات نے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاط کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

ٹیگز: