Wed, September 16, 2026

پاکستان میں خشک سالی کی شدت، دریاؤں میں پانی کی کمی اور آبی ذخائر میں خطرناک حد تک کمی

پاکستان میں خشک سالی کی شدت، دریاؤں میں پانی کی کمی اور آبی ذخائر میں خطرناک حد تک کمی

اسلام آباد : ملک میں بارشوں کی کمی نے خشک سالی کا ایک نیا بحران پیدا کر دیا ہے، جس سے ملک کے مختلف حصوں میں پانی کی شدید کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے کئی علاقے پانی کی کمی کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے زرعی اور شہری زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں، جس کے باعث آبی ذخائر میں کمی آ چکی ہے۔ سندھ میں 62 فیصد، بلوچستان میں 52 فیصد اور پنجاب میں 38 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔ تربیلا اور منگلا ڈیموں میں بھی پانی کی سطح میں خطرناک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ بارشوں کی کمی اور درجہ حرارت میں اضافے سے آئندہ مہینوں میں پانی کی قلت بڑھ سکتی ہے، اور اگر اس پر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: