Wed, September 16, 2026

پاکستان کا عالمی مقام بحال ہو رہا ہے، اب معاشی ترقی پر توجہ ہے: اسحاق ڈار

پاکستان کا عالمی مقام بحال ہو رہا ہے، اب معاشی ترقی پر توجہ ہے: اسحاق ڈار

لاہور: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی میدان میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور آج عالمی سطح پر ملک کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی اور سفارتی اقدامات نے پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سفارتی تنہائی کا شکار پاکستان اب عالمی معاملات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کیا، جس پر پوری قوم اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ثالثی کے ذریعے خطے میں امن کے لیے مثبت کوششیں کیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی سطح پر ملنے والی عزت کے بعد اب پاکستان کو معاشی میدان میں مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ معاشی استحکام، ترقی اور عوامی بہتری پر ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اس مقصد کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

ٹیگز: