Wed, September 16, 2026

وینزویلا میں یکے بعد دیگرے دو شدید زلزلے، عمارتیں منہدم، بڑے جانی نقصان کا خدشہ

وینزویلا میں یکے بعد دیگرے دو شدید زلزلے، عمارتیں منہدم، بڑے جانی نقصان کا خدشہ

کاراکاس: وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی۔ زلزلوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں جبکہ کئی علاقوں میں مواصلاتی اور بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق دوسرا زلزلہ 7.5 شدت کا تھا جس کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث جھٹکوں کی شدت انتہائی زیادہ محسوس کی گئی اور کئی شہروں میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
 امدادی اداروں نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے ابتدائی تخمینوں میں خبردار کیا ہے کہ زلزلوں کے باعث جانی نقصان بہت زیادہ ہو سکتا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

وینزویلا کی حکومت نے ہنگامی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے، جبکہ شہریوں کو آفٹر شاکس کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: