Wed, September 16, 2026

غزہ میں تباہی کا سلسلہ جاری، اسرائیلی فوج نے 16 بڑی عمارتیں منہدم کر دیں، ہزاروں فلسطینی بے گھر

غزہ میں تباہی کا سلسلہ جاری، اسرائیلی فوج نے 16 بڑی عمارتیں منہدم کر دیں، ہزاروں فلسطینی بے گھر

غزہ :  اسرائیلی فوج کی جارحیت رکنے کا نام نہیں لے رہی، جہاں گزشتہ روز ایک ہی دن میں 16 بڑی عمارتیں تباہ کر دی گئیں۔ غزہ شہری دفاع کے مطابق ان بمباریوں کی وجہ سے 6 ہزار سے زائد فلسطینی گھر بار سے محروم ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں اور کل سے اب تک مزید 53 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 64 ہزار 871 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 64 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل کے سابق آرمی چیف ہرزی حلیوی نے بھی تسلیم کیا ہے کہ غزہ میں ہونے والی وحشیانہ کارروائیوں میں 2 لاکھ سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی 22 لاکھ آبادی میں سے 10 فیصد سے زائد لوگ ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جو انسانی المیے کی سنگین تصویر پیش کرتا ہے۔

ٹیگز: