لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "پنجاب فری سولر پینل سکیم" کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی کے بوجھ سے نجات دلانا اور انہیں سستی اور ماحول دوست توانائی فراہم کرنا ہے۔
مریم نواز نے اس سکیم کے تحت خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی جس میں کامیاب ہونے والوں کو مبارک باد دی۔ وزیرِاعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ سولر پینل کی انسٹالیشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام فوری طور پر اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔
انہوں نے اس سکیم کے نفاذ میں تاخیر نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو کم قیمت بجلی کی سہولت فراہم ہو، اور اس مقصد کے لیے تمام اقدامات جلد مکمل کیے جائیں۔