Wed, September 16, 2026

سکیورٹی فورسز کی مستونگ میں بڑی کارروائی: 13 دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کی مستونگ میں بڑی کارروائی: 13 دہشت گرد جہنم واصل

مستونگ:صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سکیورٹی فورسز نے "آپریشن العزم" کے تحت بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران "فتنہ الہندوستان" سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے متعدد خفیہ کیمپ اور کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے موقع سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، بارود اور بم (آئی ای ڈی) بنانے میں استعمال ہونے والا مواد بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ٹیگز: