Wed, September 16, 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

لاہور :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہریوں پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

ٹیگز: