Wed, September 16, 2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے 18 اگست 2026 سے نئے نرخ نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں تبدیلی کی سفارش کی، جس کے بعد حکومت نے نئی قیمتوں کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 383 روپے 95 پیسے سے بڑھ کر 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت بھی 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔ اضافے کے بعد موٹر اسپرٹ کی نئی قیمت 325 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ 18 اگست 2026 سے نافذ العمل ہوں گے، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت کیا گیا ہے۔

ٹیگز: