Wed, September 16, 2026

عدلیہ میں غیر سیاسی اور ماہر نوجوان وکلا کو فروغ دیا جائے گا:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

 عدلیہ میں غیر سیاسی اور ماہر نوجوان وکلا کو فروغ دیا جائے گا:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ میں نوجوان، ماہر اور سیاسی وابستگی سے پاک وکلا کو اہم کردار دیا جائے گا تاکہ نظام انصاف کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ عدالتی کارکردگی میں بہتری کے لیے مقدمات کی سماعت دو شفٹوں میں کرنے پر غور جاری ہے۔ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس کے قیام کے لیے متعلقہ افسران کی تربیت بھی جاری ہے، تاکہ کیسز جلد از جلد نمٹائے جا سکیں۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدالتی نظام میں جدید ٹیکنالوجی بشمول مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بھی کام ہو رہا ہے، تاکہ شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ان کے دورے ملک کے دور دراز علاقوں میں عدالتی نظام کی بہتری کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور ان کا مقصد ہے کہ عوام اعتماد کے ساتھ عدالتوں سے انصاف حاصل کریں۔

ٹیگز: