اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کو عدالتی شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان عدالتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
عدالتی جدت: چیف جسٹس نے خاص طور پر ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے جس طرح عدالتی نظام میں AI کو شامل کیا ہے، وہ قابلِ تقلید ہے۔وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت دونوں ملکوں کی عدلیہ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی اور اس سے انصاف کی فراہمی میں تیزی آئے گی۔
تقریب میں سپریم کورٹ اور آئینی عدالت کے ججز سمیت قانون دانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو دونوں ممالک کے مضبوط قانونی رشتوں کی عکاس ہے۔