Wed, September 16, 2026

غزہ کے لیے امداد لے جانے والا جہاز ‘حنظلہ’ اچانک رابطہ منقطع، ڈرونز کی موجودگی نے خدشات بڑھا دیے

غزہ کے لیے امداد لے جانے والا جہاز ‘حنظلہ’ اچانک رابطہ منقطع، ڈرونز کی موجودگی نے خدشات بڑھا دیے

غزہ : فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والا بحری جہاز ‘حنظلہ’ اچانک رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جس کے باعث خدشہ ہے کہ اسے روک دیا گیا ہو یا حملے کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ جہاز کے آس پاس کئی ڈرونز دیکھے گئے ہیں، جس سے حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن، جو غزہ کی ناکہ بندی توڑ کر امداد پہنچانے کا کام کرتی ہے، نے بتایا ہے کہ جہاز اب کسی سے بات نہیں کر پا رہا۔ اس نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ جہاز کو محفوظ طریقے سے اپنا مشن مکمل کرنے دیا جائے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب فریڈم فلوٹیلا کے جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ مئی میں مالٹا کے قریب ایک جہاز پر ڈرون حملہ ہوا تھا جس سے آگ لگ گئی تھی، اور جون میں ایک کشتی کو اسرائیلی فورسز نے روک کر عملے کو گرفتار کر لیا تھا۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن مختلف بین الاقوامی تنظیموں کا گروپ ہے جو غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

ٹیگز: