Wed, September 16, 2026

اسرائیل اور حماس کے جنگ بندی مذاکرات ناکام، امریکہ نے اپنی ٹیم واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا

اسرائیل اور حماس کے جنگ بندی مذاکرات ناکام، امریکہ نے اپنی ٹیم واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا

دوحہ : دوحہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات بغیر کسی کامیابی کے ختم ہو گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان ٹامی پگٹ نے کہا ہے کہ حماس کا رویہ انتہائی مایوس کن اور شرمناک رہا جس کی وجہ سے مذاکرات ناکام ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ کے عام لوگ حماس کی بربریت کا شکار ہو رہے ہیں۔

ٹامی پگٹ نے مزید کہا کہ امریکا غزہ میں متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ چند روز پہلے حماس نے قطر اور امریکا کی طرف سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مثبت جواب دیا تھا، لیکن اب معاملات جوں کے توں ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے شرائط قبول کر لی ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ جلد حماس کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے، جس سے کچھ یرغمالی بھی آزاد ہو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے نیتن یاہو اور ایران کے ساتھ مستقل معاہدوں پر بھی بات چیت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگز: