واشنگٹن : امریکی حکام نے شام میں موجود اپنی فوج کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق، امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ شام میں تعینات تمام امریکی فوجیوں کو اپنے ملک واپس بلا لیا جائے گا، اور یہ عمل اگلے دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ امریکی فوجی 2015ء سے شام میں داعش کے خلاف آپریشنز میں حصہ لے رہے تھے، اور اب انخلا کے اس فیصلے کے بعد امریکی فوج کی شام میں موجودگی ختم ہو جائے گی۔