Wed, September 16, 2026

قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات ناکام

قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات ناکام

دوحہ : قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وفد کے پاس معاہدہ کرنے کے لیے کافی اختیارات نہیں تھے، جس کے باعث بات چیت آگے نہیں بڑھ سکی۔

اسرائیلی وزیراعظم، بنیامین نیتن یاہو نے واضح کیا کہ حماس کے تازہ مطالبات اسرائیل کے لیے ناقابل قبول ہیں، لیکن اس کے باوجود اسرائیل نے دوحہ میں ایک اعلیٰ سطحی مذاکراتی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس سے پہلے، حماس نے قطر اور امریکہ کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے پیش کردہ نئے معاہدے پر مثبت ردعمل ظاہر کیا تھا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے 60 روزہ جنگ بندی کے لیے شرائط پر اتفاق کیا ہے۔

نیوجرسی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس ہفتے حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے کا ایک "اچھا موقع" موجود ہے، اور کچھ یرغمالیوں کی رہائی بھی ممکن ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اسرائیل اور ایران کے ساتھ مستقل معاہدوں پر بھی بات چیت کا عندیہ دیا۔

ٹیگز: