Wed, September 16, 2026

ورلڈ کپ میں شرکت پر سسپنس برقرار؛ محسن نقوی کا حکومتی فیصلے تک 'پلان اے، بی اور سی' پر عملدرآمد کا اعلان

ورلڈ کپ میں شرکت پر سسپنس برقرار؛ محسن نقوی کا حکومتی فیصلے تک 'پلان اے، بی اور سی' پر عملدرآمد کا اعلان

لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کو وزیراعظم کے فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بورڈ ہر طرح کی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی ایونٹ میں شمولیت کا دارومدار حکومتی اجازت پر ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا    "ہمیں حکومت کے فیصلے کا انتظار ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے  کے لیے پلان اے، بی اور سی تیار کر رکھے ہیں۔"

 چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیش کو کرکٹ کا اہم اسٹیک ہولڈر قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافی پر سخت موقف اپنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں ناانصافیوں کے خلاف اپنا اصولی موقف برقرار رکھے گا۔

 اس اہم معاملے پر حتمی مشاورت کے لیے محسن نقوی کی کل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔ اس ملاقات میں ٹیم کی روانگی اور سیکیورٹی سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

 اس سے قبل چیئرمین نے کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں بورڈ کے موقف پر اعتماد میں لیا، جس پر قومی ٹیم نے پی سی بی کے فیصلوں کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

ٹیگز: