Wed, September 16, 2026

محسن نقوی کی مداخلت کے بعد پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ برقرار رکھا

محسن نقوی کی مداخلت کے بعد پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ برقرار رکھا

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے ابتدا میں گلگت بلتستان میں مبینہ طور پر مینڈیٹ سے متعلق تحفظات پر احتجاجاً اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں حکومتی وفد کی ملاقات کے بعد معاملہ حل کی طرف گیا۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے ارکان بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے اور قومی مفاد کے تحت پارلیمانی عمل کا حصہ رہیں گے۔

ٹیگز: