Wed, September 16, 2026

کراچی میں اکنامک زون، سندھ کے دو دانش سکول: وفاقی حکومت کے بڑے ترقیاتی اقدامات

کراچی میں اکنامک زون، سندھ کے دو دانش سکول: وفاقی حکومت کے بڑے ترقیاتی اقدامات

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سندھ میں تعلیم اور معیشت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔کراچی کے ضلع ملیر میں اکنامک زون قائم کیا جائے گا، جس سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ، روزگار کے نئے مواقع اور مقامی معیشت کی مضبوطی متوقع ہے۔
ترجمان حکومت برائے سندھ، بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری کے مطابق یہ اقدامات نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
سندھ میں دو دانش سکول قائم کیے جائیں گے،ایک ٹنڈو محمد خان اور دوسرا گڈاپ ملیر کراچی میں۔ یہ سکول جدید تعلیمی سہولیات سے لیس ہوں گے اور خاص طور پر کم وسائل والے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کریں گے۔
وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ یہ منصوبے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر شروع کیے جا رہے ہیں اور سندھ کے تمام علاقوں میں کسی قسم کی تفریق کے بغیر ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔
وفاقی حکومت نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ یہ منصوبے سندھ کے نوجوانوں کے روشن مستقبل اور معاشی خود کفالت کو یقینی بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

ٹیگز: