Wed, September 16, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ، حوالہ ہنڈی اور بھکاری مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ، حوالہ ہنڈی اور بھکاری مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کے کراچی دفتر کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی اور بھکاری مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے مافیا کو بلا امتیاز گرفتار کیا جائے اور کسی بھی دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے بھکاری مافیا کے خلاف بھی سخت اقدامات کرنے کا کہا اور کہا کہ جو لوگ بھکاریوں کو بیرون ملک بھیجنے میں ملوث ہیں، انہیں گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھکاری مافیا ملک کی ساکھ کو خراب کر رہا ہے اور مفرور ایجنٹس کو دیگر صوبوں کے تعاون سے پکڑ کر ڈی پورٹ کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے جعلی ادویات کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ جعلی ادویات بنانے والے اور فروخت کرنے والے سزا کے مستحق ہیں۔

انہوں نے نان کسٹم مصنوعات کی غیر قانونی درآمد پر بھی سخت اقدامات کرنے کا کہا اور 5 ہزار ڈالر سے زائد رقم لے جانے والے مسافروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ایف آئی اے کراچی کے ڈائریکٹر نعمان صدیق نے وزیر داخلہ کو ادارے کی کارکردگی اور مسائل پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ٹیگز: