Wed, September 16, 2026

عالمی اقتصادی فورم کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ

عالمی اقتصادی فورم کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ

لندن: وزیراعظم شہباز شریف لندن میں چار روزہ قیام مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے بعد جمعرات کو لندن پہنچے تھے۔

قیام کے دوران وزیراعظم نے وسطی لندن میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ امور اور اہم قومی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے لندن میں قیام کے دوران طبی معائنہ بھی کرایا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا لندن کا دورہ مصروف اور اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس کے بعد وہ وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

ٹیگز: