Wed, September 16, 2026

عالمی اقتصادی فورم میں آئی ایم ایف کا پاکستانی معاشی اصلاحات پر اعتماد

عالمی اقتصادی فورم میں آئی ایم ایف کا پاکستانی معاشی اصلاحات پر اعتماد

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی اصلاحات درست سمت میں گامزن ہیں اور وزیراعظم ملک میں مثبت تبدیلی اور اقتصادی ترقی کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی اقتصادی فورم کے دوران خطاب میں کیا۔

کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے، جو معیشت کے استحکام اور اعتماد کی بحالی میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ اصلاحاتی عمل کو مزید تقویت دی جا سکے۔

ٹیگز: