اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ ژاؤ شیرین نے کہا کہ سب وزیرداخلہ کی حیرت انگیز رفتار کے معترف ہیں اور پاک-چین تعلقات کے فروغ میں ان کا کردار قابل قدر ہے۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل کو کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بیٹ تحفے میں دیا، جبکہ ژاؤ شیرین نے وزیر داخلہ کو چینی صدر شی جن پنگ کی کتاب پیش کی۔