Wed, September 16, 2026

محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، سیکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، سیکیورٹی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی، منشیات کی روک تھام، سرحدی سیکیورٹی اور انسانی اسمگلنگ جیسے اہم موضوعات پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے محسن نقوی کو "نشانِ امتیاز" ملنے پر مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی بھی کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور دہشت گردی کی ہر قسم کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ پاکستان کا ایک اہم شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کو باہمی مفاد میں تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہیے۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مستقبل میں دوطرفہ روابط کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

ٹیگز: