Wed, September 16, 2026

ایران چین سے سپر سانک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

ایران چین سے سپر سانک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

تہران : ایران چین سے سپر سانک اینٹی شپ کروز میزائل خریدنے کے معاہدے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ رائٹرز کے مطابق، ایران سی ایم 302 سپر سانک میزائل خریدے گا، جن کی رینج 290 کلومیٹر ہے۔ یہ میزائل سمندری دفاعی نظام سے بچنے کے لیے نچلی اور تیز پرواز کرتے ہیں۔ تاہم، ابھی تک ان میزائلوں کی فراہمی کی تاریخ طے نہیں ہو سکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس معاہدے پر بات چیت گزشتہ دو سالوں سے جاری تھی، اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد یہ بات چیت تیز ہو گئی۔ دوسری جانب، چینی وزارت خارجہ نے اس معاہدے سے لاعلمی ظاہر کی ہے اور اس بارے میں کوئی واضح موقف نہیں اپنایا۔

ٹیگز: