Wed, September 16, 2026

بلوچستان سے ٹرین سروس معطل، سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ایک دن کے لیے بند

بلوچستان سے ٹرین سروس معطل، سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ایک دن کے لیے بند

کوئٹہ : بلوچستان سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی خدشات کی بنا پر ایک دن کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق، آج کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس، کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چمن پسنجر ٹرینیں نہیں چلیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ معطلی صرف ایک روز کے لیے ہے اور سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر کل سے ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔

ٹیگز: