کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رفتار دیکھنے میں آئی ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ پچاس ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ کے آغاز کے ساتھ ہی 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بدولت انڈیکس 150,007 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
یہ پیش رفت گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی دیکھی گئی تھی جب ہنڈرڈ انڈیکس میں 258 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور اسے 149,493 پوائنٹس پر بند کیا گیا تھا۔