Wed, September 16, 2026

مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ، آیت اللہ خامنہ ای کا امریکہ کو سخت پیغام

مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ، آیت اللہ خامنہ ای کا امریکہ کو سخت پیغام

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے صاف لفظوں میں کہا ہے کہ ایران امریکا کے دباؤ میں کبھی نہیں آئے گا۔ انہوں نے ایک مذہبی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکا چاہتا ہے ایران کو اپنے تابع کرے، لیکن وہ اس کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیوں کے سائے میں امریکا سے کوئی بات چیت ممکن نہیں۔ انہوں نے ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ایران کو امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہا کہ وہ حقیقت سے ناواقف ہیں۔

انہوں نے دشمنوں کی اس غلط فہمی کو بھی مسترد کیا کہ ایرانی عوام اور حکومت کے تعلقات میں دراڑ ہے۔ سپریم لیڈر نے کہا کہ فوجی حملوں میں ناکامی کے بعد دشمن سمجھ چکے ہیں کہ ایران کو جنگ کے ذریعے شکست نہیں دی جا سکتی اور اسلامی نظام کو جھکایا نہیں جا سکتا۔

یہ بیان اسی وقت آیا ہے جب ایران اور یورپی ممالک نے تہران میں اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات اس وقت روک دیے تھے جب امریکا اور اسرائیل نے جون میں 12 روزہ جنگ کے دوران تہران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے۔

ٹیگز: