Wed, September 16, 2026

قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ اہم پیغام تھا: آیت اللہ خامنہ ای

قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ اہم پیغام تھا: آیت اللہ خامنہ ای

تہران : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ ایک معمولی واقعہ نہیں بلکہ ایک سنجیدہ پیغام تھا، اور مستقبل میں ایسے اقدامات دہرائے جا سکتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا اگر مذاکرات چاہتا ہے تو اسے ایران پر حملے بند کرنا ہوں گے اور باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت کی راہ ہموار کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، جس کا معاوضہ طلب کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 23 جون کو ایران نے قطر میں امریکی العدید ایئر بیس پر میزائل حملہ کیا تھا۔

ٹیگز: