لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو فتح کے لیے 143 رنز کا ہدف دے کر مقابلے کو دلچسپ بنا دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ میں کراچی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے حق میں جاتا دکھائی دیا کیونکہ کوئٹہ کی ٹیم 19.3 اوورز میں 142 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
کوئٹہ کی اننگز میں فہیم اشرف نے 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ کوشل مینڈس نے 36 اور حسن نواز نے 35 رنز کا حصہ ڈالا۔ دوسری جانب رائلی روسو، سعود شکیل، مارک چیپمین، اور دیگر بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
فن ایلن اور محمد عامر بغیر کھاتہ کھولے واپس لوٹ گئے، جبکہ ابرار احمد 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کے بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں، میر حمزہ اور عباس آفریدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور محمد نبی و فواد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ میں کراچی کی کپتانی ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کے سپرد ہے۔
کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل ہیں: ڈیوڈ وارنر، ٹم سائفرٹ، جیمز ونس، عمیر بن یوسف، خوشدل شاہ، شان مسعود، محمد نبی، فواد علی، عباس آفریدی، میر حمزہ، اور حسن علی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل ہیں: رائلی روسو، کوشل مینڈس، حسن نواز، فن ایلن، مارک چیپمین، فہیم اشرف، محمد وسیم، محمد عامر، خرم شہزاد، اور ابرار احمد۔