کیوٹو: جاپان کے ایک بس ڈرائیور نے 30 سال تک کی جانے والی محنت کی ایک غلطی کے سبب 84 ہزار ڈالر کا ریٹائرمنٹ پیکیج کھو دیا۔ ڈرائیور کو 2022 میں پکڑا گیا جب وہ معیاری طریقے کے بجائے کرایہ پروسیسنگ مشین میں کرایہ ڈالنے کی بجائے 1,000 ین کا بل اپنی جیب میں ڈال رہا تھا۔
اس کے خلاف تحقیقات کے دوران، ڈرائیور نے الزامات کو مسترد کیا، لیکن اس کے باوجود اسے نوکری سے نکال دیا گیا اور اس کی پینشن منسوخ کر دی گئی۔ بعد ازاں، ڈرائیور نے مقدمہ دائر کیا، مگر عدالت نے اس کے خلاف فیصلہ سنایا، اور کیوٹو ٹرانسپورٹیشن بیورو نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا۔