ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے، جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ میں پاک فوج کے کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کی، جس میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ بھی شامل تھی۔
کیپٹن حسنین اختر شہید کا تعلق ضلع جہلم سے تھا اور انہوں نے 4 سال تک وطن کی خدمت کی۔ شہید کیپٹن نے اپنے پیچھے والدین اور بہن بھائیوں کو غمگین چھوڑا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔