Wed, September 16, 2026

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی، ابرار احمد ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں شامل

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی، ابرار احمد ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں ٹاپ 5 میں شامل

دبئی :پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے ایشیا کپ 2025 میں زبردست بولنگ کر کے ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں شاندار ترقی کی ہے۔ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں 12 درجے بہتری کے بعد وہ چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف میچ میں ابرار نے 4 اوورز میں صرف 8 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، جس کے باعث ان کی رینکنگ میں خاصی بہتری آئی۔ فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی بالترتیب 25 ویں اور 28 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی عالمی رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی پہلے، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تیسرے نمبر پر ہیں۔

بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے اور بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے 31 درجے ترقی کے بعد 24 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں ہاردک پانڈیا پہلے، راشد خان دوسرے اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں، جب کہ پاکستان کے صائم ایوب پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیگز: