دبئی : آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے پلیئرز کی تازہ عالمی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں پانچ درجے ترقی کرتے ہوئے دوبارہ ٹاپ 10 میں جگہ بنالی ہے۔
تازہ درجہ بندی میں بابر اعظم کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے، جبکہ عبداللہ شفیق نے بھی نمایاں چھلانگ لگاتے ہوئے 32ویں نمبر پر جگہ بنائی۔ سلمان علی آغا 38ویں اور شان مسعود 39ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ بولرز میں پاکستانی سپنر نعمان علی آٹھویں نمبر پر برقرار ہیں۔
ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں، جبکہ بابر اعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے بولرز کی فہرست میں شاہین شاہ آفریدی نے بھی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔