Wed, September 16, 2026

80 سال میں نظام بدلا نہیں، پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا:میاں عامر محمود

80 سال میں نظام بدلا نہیں، پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا:میاں عامر محمود

اسلام آباد :چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کا موجودہ نظام اتنا بوسیدہ ہو چکا ہے کہ اس میں کام کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے ایپ سپ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 80 سالوں میں کئی سیاسی جماعتیں اور حکومتیں آئیں لیکن ملکی حالات میں کوئی نمایاں بہتری نہیں آئی۔

میاں عامر نے کہا کہ ہیومن انڈیکس کے اعداد و شمار دیکھیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ ہم کتنی بری طرح فیل ہوئے ہیں، جبکہ آزاد ہونے والے دیگر ممالک تیزی سے ہائی انکم کنٹریز میں تبدیل ہو چکے ہیں یا ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے صوبوں کے باوجود موجودہ نظام کی خرابی کی وجہ سے ملک ترقی کی رفتار سے پیچھے رہ گیا ہے۔

انہوں نے اصلاحات کے فوری نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے نظام میں بنیادی تبدیلیاں لانا ضروری ہیں۔

ٹیگز: