کیلیفورنیا ؛ مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ 14 اکتوبر 2025 کو ونڈوز 10 کے لیے دی جانے والی تمام سپورٹس مکمل طور پر بند کر دی جائیں گی۔ اس تاریخ کے بعد ونڈوز 10 صارفین کو نہ سکیورٹی اپڈیٹس ملیں گی اور نہ ہی تکنیکی مدد دستیاب ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سپورٹ بند ہونے کے بعد ونڈوز 10 چلانے والے کمپیوٹرز وائرس اور میل ویئر کے خطرے میں زیادہ رہیں گے۔ اس لیے کمپنی نے صارفین کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے سسٹمز کو جلد از جلد اپ گریڈ کریں۔
اگر آپ کا کمپیوٹر ونڈوز 11 کے لیے اہل ہے تو آپ اسے مفت اپ گریڈ کر سکتے ہیں، ورنہ نئی ڈیوائسز خریدنے کی ضرورت ہوگی جن میں ونڈوز 11 پہلے سے انسٹال ہو۔
مزید برآں، مائیکروسافٹ نے ان صارفین کے لیے ایک خاص سکیورٹی پروگرام بھی بنایا ہے جو فوراً اپ گریڈ نہیں کر سکتے، تاکہ وہ اکتوبر 2026 تک محدود سکیورٹی تحفظ حاصل کر سکیں۔