Wed, September 16, 2026

ایشیا کپ: پاکستان کی شاندار کامیابی، سری لنکا 5 وکٹوں سے زیر

ایشیا کپ: پاکستان کی شاندار کامیابی، سری لنکا 5 وکٹوں سے زیر

ابوظہبی: ایشیا کپ ٹی 20 سپر فور کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر قیمتی پوائنٹس اپنے نام کر لیے۔

سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا سکی، کامنڈو مینڈس 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 شکار کیے جبکہ حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں فخر زمان نے 47 رنز کی اننگز کھیل کر بنیاد فراہم کی، بعد ازاں محمد نواز 38 اور حسین طلعت 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فتح دلائی۔ پاکستان نے ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ٹیگز: