Wed, September 16, 2026

ایشیا کپ2025:بنگلادیش کی شاندار کارکردگی، سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست

ایشیا کپ2025:بنگلادیش کی شاندار کارکردگی، سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں شاندار آغاز کیا۔

میچ کا آغاز دبئی میں ہوا جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا انتخاب کیا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

سری لنکا کی طرف سے کپتان داسن شناکا 63 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جب کہ کوشل مینڈس نے 34، نسانکا نے 22 اور اسالنکا نے 21 رنز کا اضافہ کیا۔

بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جوابی اننگز میں بنگلادیش نے 169 رنز کا ہدف سنسنی خیز انداز میں آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

واضح رہے کہ گروپ اے سے پاکستان اور بھارت، اور گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے سپر فور کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

ٹیگز: