مالدیپ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر ڈاکٹر محمد معیظ، وزیر دفاع محمد غسان ماؤمون اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
مالدیپ کی قیادت نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس ہیڈکوارٹرز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔