Wed, September 16, 2026

پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے غیر ملکی اکاؤنٹس کی حقیقت سامنے آ گئی

پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے غیر ملکی اکاؤنٹس کی حقیقت سامنے آ گئی

اسلام آباد: سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" کی نئی اپڈیٹس کے بعد پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے متعدد غیر ملکی اکاؤنٹس بے نقاب ہو گئے۔ افغانستان، بھارت اور دیگر ممالک سے چلنے والے اکاؤنٹس پشتون تحفظ موومنٹ، فتنہ الہندوستان اور دیگر گروپس سے منسلک پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اکاؤنٹس پاکستان میں نفرت، انتشار اور دہشت گردی کے بیانیے کو فروغ دے رہے تھے، اور اپنی اصل لوکیشن چھپانے کے لیے VPN کا استعمال کر رہے تھے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انسانی حقوق کے نام پر چلائی جانے والی مہمات بھی بیرون ملک سے کنٹرول کی جا رہی تھیں۔

مزید انکشاف ہوا کہ مختلف سیاسی بیانیے بھی غیر ملکی نیٹ ورکس کے ذریعے پھیلائے جا رہے ہیں، جس سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کی فیکٹریاں دنیا کے سامنے آ گئی ہیں۔

ٹیگز: