Wed, September 16, 2026

مودی کا 'پہلگام ڈرامہ' بے نقاب: مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی ساخت بدلنے کی کوشش اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا تیز

مودی کا 'پہلگام ڈرامہ' بے نقاب: مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی ساخت بدلنے کی کوشش اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا تیز

سرینگر/واشنگٹن : مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی ایک نئی اور ہولناک لہر سامنے آئی ہے۔ عالمی دفاعی ماہرین اور غیر ملکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مودی حکومت نے اپنی سکیورٹی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے 'پہلگام فالس فلیگ آپریشن' کا سہارا لیا ہے، جس کا مقصد کشمیریوں کی نسل کشی اور خطے میں آبادی کا تناسب بگاڑنا ہے۔بھارتی ریاستی دہشت گردی کی حالیہ لہر میں کشمیریوں کا جینا محال کر دیا گیا ہے۔
 پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیریوں کو ان کے اپنے گھروں سے نکالا جا رہا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے متعدد رہائشی مکانات کو زمین بوس کر دیا ہے، جس سے سیکڑوں خاندان کھلے آسمان تلے آ گئے ہیں۔
عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت ختم کرنے کے لیے آبادیاتی ساخت (Demography) کو تیزی سے تبدیل کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق مودی کا اصل ایجنڈا کشمیر میں غیر مقامی افراد کو بسا کر کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ 'فالس فلیگ' ڈرامہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان عالمی سطح پر ایک بڑی سفارتی طاقت بن کر ابھرا ہے۔     امریکی صدر کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی تعریف اور پاکستان کا ایران امریکہ جنگ بندی میں کلیدی کردار بھارت کے لیے ناگزیر ہزیمت کا باعث بن رہا ہے۔ مودی حکومت پاکستان کی اس کامیابی سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کر رہی ہے اور بھارتی مسلمانوں کو ہندوتوا کی نفرت کی بھینٹ چڑھا رہی ہے۔

ٹیگز: