Wed, September 16, 2026

پاکستان مخالف پروپیگنڈا ناقابل قبول، فوج متحد اور پرعزم ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان مخالف پروپیگنڈا ناقابل قبول، فوج متحد اور پرعزم ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے خلاف مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیانیہ پھیلانے اور عوام کو سول نافرمانی پر اکسانے کے الزامات پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایک شخص کی جانب سے بجلی کے بل جمع نہ کروانے کی ترغیب، ریاستی انتشار کو ہوا دینے اور ملک دشمن شخصیات کے بیانیے کو فروغ دینے جیسی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان اقدامات کو ملکی استحکام اور آئینی نظم کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج ایک مضبوط، متحد اور منظم ادارہ ہے جو ریاست کے تحفظ کے لیے اپنے حلف کے مطابق ہر حال میں کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کسی بھی قسم کے دباؤ یا پروپیگنڈے سے مرعوب ہوئے بغیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے خلاف کسی بھی منفی بیانیے کا مؤثر جواب دیا جائے گا اور عوام کو حقائق سے آگاہ رکھا جائے گا۔

ٹیگز: