Wed, September 16, 2026

رحیم یار خان میں عوام ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

رحیم یار خان میں عوام ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

رحیم یار خان :رحیم یار خان کے علاقے میں عوام ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ حادثے کے بعد ان بوگیوں کو باقی ٹرین سے الگ کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ حادثہ ٹرین کے پشاور سے کراچی کی طرف سفر کے دوران خان پور سٹی پھاٹک کے قریب پیش آیا ہے۔ ابھی تک حادثے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم خوش قسمتی سے کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

حادثے کی وجہ سے ریلوے نے ڈاؤن لائن پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی ہے۔ موقع پر مدد کے لیے روہڑی اور سمہ سٹہ سے امدادی ٹرین پہنچ چکی ہے اور جلد ٹریک کی مرمت مکمل کرکے سفر دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

ٹیگز: