Wed, September 16, 2026

جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

جیکب آباد: جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، جس کی زد میں آکر جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکا صبح 10 بج کر 20 منٹ پر سلطان کوٹ اور جیکب آباد کے درمیان پیش آیا۔

پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس جیسے ہی اس مقام پر پہنچی، دھماکا ہوا جس سے ٹرین کی تین بوگیوں کو نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو ٹیمیں اور ریلوے عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھماکا ریاست کے خلاف کارروائی ہے اور ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

ٹیگز: