Wed, September 16, 2026

اسلام آباد میں میٹرو بس کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہریوں میں مکس ردعمل

اسلام آباد میں میٹرو بس کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہریوں میں مکس ردعمل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرو بس کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 26 مئی 2025 سے اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور الیکٹرک فیڈر روٹس پر فی سفر کرایہ یکساں طور پر 100 روپے کر دیا جائے گا۔

قبل ازیں کرایہ مختلف روٹس پر 50 سے 90 روپے کے درمیان تھا، تاہم حکام نے بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو کرایہ بڑھانے کی وجوہات قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد سروس کے معیار کو بہتر بنانا اور اسے برقرار رکھنا ہے۔

شہریوں کا اس فیصلے پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ نے کرایہ اضافے کو عام آدمی پر مالی بوجھ قرار دیا، جبکہ کئی شہری بہتر سہولیات کے لیے اسے ضروری قدم سمجھتے ہیں۔

حکام نے عوام سے تعاون کی درخواست کی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ کرایہ بڑھانے سے حاصل ہونے والی رقم عوامی ٹرانسپورٹ کی خدمات کو بہتر بنانے میں خرچ کی جائے گی۔

ٹیگز: