Wed, September 16, 2026

اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایے دوبارہ کم کر دیے گئے

اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایے دوبارہ کم کر دیے گئے

اسلام آباد: میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں حالیہ اضافہ واپس لے لیا گیا ہے۔ سی ڈی اے نے پرانے کرایوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بسوں کا کرایہ دوبارہ 50 روپے کر دیا گیا ہے، جو فوراً نافذ العمل ہو گیا ہے۔ یہ کرایہ گرین لائن، اورنج لائن، بلیو لائن اور دیگر میٹرو سروسز پر لاگو ہوگا۔

البتہ این-فائیو سے اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والی بس کا کرایہ بدستور 90 روپے ہی رہے گا۔ یاد رہے چند روز پہلے کرایہ 50 سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا تھا، جس پر عوامی حلقوں نے تشویش ظاہر کی تھی۔

ٹیگز: