Wed, September 16, 2026

کراچی: ٹینکر کے ٹکر سے میاں بیوی اور نوزائیدہ بچے کی زندگی ختم

کراچی: ٹینکر کے ٹکر سے میاں بیوی اور نوزائیدہ بچے کی زندگی ختم

کراچی:  کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں خونین ٹینکر حادثے نے تین افراد کی جان لے لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹینکر نے ایک میاں بیوی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوئے اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہو گئے۔ زخمی بیوی نے بچے کو جنم دیا، تاہم وہ بھی جانبر نہ ہو سکا۔ جاں بحق افراد کی شناخت قیوم اور زینب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ٹینکر کے ڈرائیور کی تلاش بھی جاری ہے۔

ٹیگز: